انسانی حقوق کے عالمی دن پراسلام آباد میں ریلی نکالی گئی

شرکا نے کہا کہ لاپتہ افراد کے کیس کو کمیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے اور یہ کمیشن ناکام ہے۔

ڈ یفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہا کہ ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود سپریم کورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق کسی کیس کی سماعت نہیں کی۔ فوٹو: آئی این پی

ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی جانب سے انسانی حقوق کے عالمی دن پراسلام آباد میں ریلی نکالی گئی۔


ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر ڈ یفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ نےبتایا کہ ان کی جانب سے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے نام یاد داشت پیش کی گئی جس میں کہاگیا ہے کہ ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود سپریم کورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق کسی کیس کی سماعت نہیں کی۔

شرکا نے کہا کہ لاپتہ افراد کے کیس کو کمیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے اور یہ کمیشن ناکام ہے۔ ریلی کےشرکا نے سپر مارکٹ کے اطراف میں سڑک بند کردی۔
Load Next Story