پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ کا خاتمہ پورے خطے کے مفاد میں ہے امریکا

پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کا خاتمہ چاہتا ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پاکستان نے اندرون ملک کارروائیاں کرنے والے دہشت گرد کے خلاف آپریشن میں رفت کی ہے، مارک ٹونر۔فوٹو: فائل

ترجمان امریکی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ کا خاتمہ نا صرف دونوں ملکوں بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے۔

واشنگٹن میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کا خاتمہ چاہتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان کشیدہ جملوں کا تبادلہ بند ہونا چاہیئے اسی میں دونوں ملکوں اور خطے کی بھلائی ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: تعلقات میں بہتری اور باہمی تعاون پاکستان اور بھارت کے مفاد میں ہے، امریکا

مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے ملک میں دہشت گرد کارروائیاں کرنے والے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں رفت کی ہے تاہم اسلام آباد کو ان دہشت گردوں کے خلاف بھی موثر کارروائی کرنی چاہیئے جو دوسرے ممالک پر حملے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Load Next Story