افغانستان میں 242 جب کہ بھارت میں 231 پاکستانی قید ہیںوزارت خارجہ

سری لنکا میں 82، بنگلادیش میں 42، نیپال میں 28 اور مالدیپ میں 9 پاکستانی قید ہیں، وزارت خارجہ

جنوبی ایشیا کے 6 ممالک میں کل 634 پاکستانی قید ہیں، وزارت خارجہ فوٹو: فائل

وزارت خارجہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان کو بتایا ہے کہ افغانستان میں 242 جب کہ بھارت میں 231 پاکستانی قید ہیں۔


قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزارت خارجہ کی جانب سے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا کے 6 ممالک میں کل 634 پاکستانی قید ہیں، سب سے زیادہ قیدی افغانستان میں ہیں جن کی تعداد 242 ہے جب کہ بھارت کی مختلف جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تعداد 231 ہے، اس کے علاوہ سری لنکا میں 82، بنگلادیش میں42، نیپال میں 28 اورمالدیپ میں 9 پاکستانی قید ہیں، پاکستانی سفارتخانے ان قیدیوں کو قانونی مدد فراہم کررہے ہیں۔

ایک اورسوال کے جواب میں وزارت خارجہ نے بتایا کہ یورپ میں حالیہ کچھ عرصے کے دوران اسلام مخالف رجحان ابھرا ہے، پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں آوازاٹھا رہا ہے، مختلف ممالک میں ہمارے مشنز پاکستانی مسلمانوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں اس کے علاوہ یورپی پارلیمانوں اورفیصلہ سازوں کواسلام سےمتعلق غلط فہمیوں سے بھی آگاہ کیا جاتا ہے۔
Load Next Story