نواز شریف کو خطرہ ہوا تو وہ سپریم کورٹ پر حملہ کردیں گے عمران خان

اگر الیکشن کمیشن نے 11 اکتوبر کے بعد کوئی تاریخ دی تو پھر ہم بھی تاریخ دیں گے، عمران خان

حکمران جماعت پہلے بھی سپریم کورٹ پر حملہ کر چکی ہے، چئیر مین تحریک انصاف۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ سپریم کورٹ کو تحفظ دیں کیونکہ اگر نواز شریف کو خطرہ ہوا تو وہ سپریم کورٹ پر حملہ کردیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کا کہنا تھا کہ انصاف کے تمام ادارے ڈرے ہوئے ہیں اور ہم نے اداروں کو متحرک کرنا ہے جب کہ الیکشن کمیشن انصاف کی بجائے مجرموں کو بچارہاہے تاہم اگر الیکشن کمیشن نے 11 اکتوبر کے بعد کوئی تاریخ دی تو پھر ہم بھی تاریخ دیں گے۔


عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ہماری اپیل کی سماعت کا اچھا فیصلہ کیا لہذا وزیرداخلہ سپریم کورٹ کو تحفظ دیں، کوئی پتا نہیں ہمیں ڈرانے والے اور ڈنڈے والے سپریم کورٹ پہنچ جائیں کیونکہ حکمران جماعت پہلے بھی سپریم کورٹ پر حملہ کر چکی ہے لہذا اگر نواز شریف کو خطرہ ہوا تو سپریم کورٹ پر حملہ کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں لہذا کسان 30 ستمبر کو ہمارے مارچ میں آئیں ان کی بات کریں گے۔

Load Next Story