انسانی حقوق سے متعلق ڈاکٹر عافیہ کا کیس نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئےچوہدری شجاعت

اسلام انسانی حقوق کا سب سے بڑا علمبردار اور محافظ ہے، صدر مسلم لیگ (ق)

اسلام انسانی حقوق کا سب سے بڑا علمبردار اور محافظ ہے، چوہدری شجاعت فوٹو فائل

ISLAMABAD:
مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے حوالے سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے۔


چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ انسانی حقوق کے حوالے سے عالمی اور مقامی تنظیمیں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے کیس کسی صورت نظراندازنہیں کیا جانا چاہئے۔

مسلم لیگ(ق)کے صدرنے کہا کہ اسلام انسانی حقوق کا سب سے بڑا علمبردار اور محافظ ہے، ہم سب پر فرض ہے کہ حقوق انسانی کو ہر صورت ترجیح دیں۔
Load Next Story