عراق نے امریکا سے مزید فوجی کمک کی درخواست کردی
فورسز کی تربیت کے لئےفوجی ٹرینرز کو بھیجا جائے، عراقی وزیراعظم
عراق نے جنگجو تنظیم داعش سے ملک کے دوسرے بڑے شہر موصل کو چھڑانے کے لئے امریکا سے فوجی کمک کی درخواست کردی۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے دوسرے سب سے بڑے شہر موصل پر جنگجو تنظیم داعش نے قبضہ کر رکھا ہے جب کہ وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے موصل کا قبضہ چھڑانے کے لئے امریکا سے مزید فوجی بھیجنے کی درخواست کی ہے۔
وزیراعظم حیدر العابدی کی جانب سے لکھے گئے خط میں درخواست کی گئی ہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد بڑھائی جائے اور خاص طور پر فوجی ٹرینرز کو عراقی سیکیورٹی فورسز کی تربیت کے لئے بھیجا جائے۔