پاکستانی فلم ڈسٹری بیوٹرزکا بھارتی فلم خریدنے سے انکار

دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے باعث بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فلم ڈسٹری بیوٹرز

دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے باعث بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فلم ڈسٹری بیوٹرز، فوٹو:تشہیری مہم

پاکستانی فلم ڈسٹری بیوٹرز نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم خریدنے سے انکار کردیا جس کے بعد فلم پاکستان میں نمائش کے لیے پیش نہیں کی جائے گی۔

بالی ووڈ فلموں کو بھارت کے بعد پاکستان میں بے حد پزیرائی ملتی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان بھارتی فلموں کی تیسری بڑی انڈسٹری ہے جہاں سے بالی ووڈ فلمیں بڑا بزنس کرتی ہیں جب کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کے لیے فلم ڈسٹری بیوٹرزفلموں کے مالکانہ حقوق خریدلیتے ہیں لیکن اب پاک بھارت کشیدگی نے بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش روک دی ہے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی فلم ڈسٹری بیوٹرز نے موجودہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی کی زبدگی پر بننے والی فلم کے مالکانہ حقوق خریدنے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد فلم پاکستان میں نمائش کے لیے پیش نہیں کی جائے گی۔ پاکستانی فلم ڈسٹری بیوٹرکمپنی کے چیرمین کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے باعث بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم کو خریدا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور ہائیکورٹ میں بھی بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پر پابندی کی درخواست جمع کرائی گئی تھی۔
Load Next Story