احتساب بل لایا گیا تومسلم لیگن اس کا راستہ پھر روکے گی چوہدری نثار

آئندہ انتخابات میں کوئی بھی جماعت کامیاب ہوجائے اکیلی ملک کے مسائل حل نہیں کرسکتی، چوہدری نثار

آئندہ انتخابات میں کوئی بھی جماعت کامیاب ہوجائے اکیلی ملک کے مسائل حل نہیں کرسکتی، چوہدری نثار فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اگر احتساب بل دوبارہ لایا گیا تو اس کا پھر راستہ روکیں گے۔


پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ سلمان فاروقی کو وفاقی محتسب کی ذمہ داریاں دینا قانون و آئین کے خلاف ہے، وفاقی محتسب کی تقرری کا فیصلہ آئندہ آنے والی حکومت پر چھوڑ دیا جاتا تو بہتر ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی لوٹی ہوئی دولت کو پاک کرنے کے لئے ایمنسٹی اسکیم لائی جارہی ہے جسے کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا کیوں کہ انتخابات میں کوئی بھی جماعت کامیاب ہوجائے وہ اکیلی ملک کے مسائل حل نہیں کرسکتی، ہماری جماعت کو اکثریت ملی تو تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پوری طرح آزاد ہے اور تمام سیاسی جماعتوں نے اس پر اتفاق کیا ہے لہٰذا انتخابات میں جان بوجھ کر کوئی دھاندلی نہیں ہوگی۔

Recommended Stories

Load Next Story