فارمولہ نہیں مکمل تفریحی فلم ہی لوگوں کو سینما تک لا سکتی ہے مہوش حیات

 ’’ایکٹران لاء‘‘ کوملنے والا رسپانس عمدہ کہانی اور بہترین ہدایتکاری تمام فنکاروں کی پرفارمنس کا ثمر ہے، مہوش حیات

مجھے میوزک کے شعبے میں بھی اچھا رسپانس ملا ہے مستقبل میں مزید کام کرتی دکھائی دونگی،’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

اداکارہ وماڈل مہوش حیات نے کہا کہ اچھی اورمعیاری فلم ہی شائقین کومتاثر کرسکتی ہے۔

ہماری فلم ''ایکٹران لاء''کوملنے والا رسپانس اس کی عمدہ کہانی، بہترین ڈائریکشن اور کوریوگرافی کے ساتھ ساتھ تمام فنکاروں کی شاندارپرفارمنس کا ثمرہے۔ فلم کے بزنس اورشائقین کے سینما گھروں میں رش نے ایک بات توثابت کردی ہے کہ اب مکمل تفریحی فلم ہی لوگوں کوسینما تک لاسکتی ہے۔ فارمولا فلمیں اگراب بنائی گئی تواس کے نتائج بہترنہیں ہونگے۔

ان خیالات کااظہار انھوں نے ''ایکسپریس'' سے کیا۔ مہوش حیات نے کہا کہ ڈرامہ، ماڈلنگ اورمیزبانی کے ساتھ بطور فلم اسٹار کام کرنے کا تجربہ توبہت الگ تھا لیکن جورسپانس بطورفلمی اداکارہ مل رہا ہے، اس کوانجوائے کررہی ہوں۔ یہ بات توبالکل درست ہے کہ فلم دنیا کا سب سے مقبول ترین میڈیم ہے اوراس سے وابستہ لوگ بہت اسپیشل ہوتے ہیں۔


پہلے آئٹم نمبر کیا اورپھر جب بطورہیروئن اپنی صلاحیتوں کے جوہربڑے پردے پردکھائے توپرستاروں کی تعداد میں حیرت انگیز اضافہ ہونے لگا۔ خاص طور پربالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار اوم پوری کے ساتھ کام کرنے کاتجربہ اوران کی جانب سے ملنے والی داد میرے لیے اعزاز سے کم نہ تھی۔ انھوں نے کہا کہ ''ایکٹران لاء'' کی کامیابی کے بعد میں خود پربھاری ذمے داری محسوس کرنے لگی ہوں۔

ایک طرف تواپنے پرستاروں کی امیدوں پرآئندہ بھی پورا اترنے کے لیے کڑی محنت کرنا ہوگی اوردوسری جانب پاکستان فلم انڈسٹری کوانٹرنیشنل تک مارکیٹ لے جانے کے لیے ایسا کام کرنا ہوگا جوہراعتبار سے بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق ہو۔ میں نے توابھی سے اس سلسلہ میں کام شروع کردیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مہوش حیات نے کہا کہ میوزک کے شعبے میں بھی اچھا رسپانس ملا ہے اورمستقبل میں مزید کام کرتی دکھائی دونگی، لیکن ایکٹنگ، ماڈلنگ یا میوزک کے شعبے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا مشکل ہے۔ ابھی میرے پاس خاصا وقت ہے یہ فیصلہ تو بعد میں بھی کیا جاسکتا ہے۔ مجھے توفی الحال اپنے چاہنے والوں کو انٹرٹین کرنے کے لیے شوبزکے مختلف شعبوں میں کام کرنا ہے۔ یہی میرا ٹارگٹ ہے اوراس کوبہتربنانے کے لیے میں خوب محنت کررہی ہوں۔

 
Load Next Story