پیرس میں افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے اجلاس میں طالبان شریک ہوں گے
اجلاس میں افغانستان کی امن کونسل، طالبان کی مخالف اپوزیشن جماعتیں اور حزب اسلامی گروپ کی بھی شرکت متوقع ہے۔
پیرس میں افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں طالبان نے شرکت کا عندیہ دیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹد پریس (اے پی) کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبی اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ طالبان کے 2 نمائندے اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس میں افغانستان کی امن کونسل، طالبان کی مخالف اپوزیشن جماعتیں اور حزب اسلامی گروپ کی بھی شرکت متوقع ہے۔
فرانس کے وزارت خارجہ کے ڈپٹی ترجمان نے اے پی کو بتایا کہ اجلاس فاؤنڈیشن فار اسٹریٹیجک ریسرچ کی جانب سے منعقد کیا جائے گا اور اس میں میڈیا کو آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ابھی یہ بات واضح طور پر نہیں بتائی جاسکتی کہ اجلاس میں افغانستان کی حکومت کی نمائندگی کون کرے گا لیکن اطلاعات ہیں کہ افغانستان کے وزیر تعلیم فاروق وردق اجلاس میں افغان حکومت کی نمائندگی کریں گے۔
افغان امن کونسل کے رکن اور افغان شیعہ کمیونٹی کے لیڈر محمد محقق نے کہا کہ اجلاس میں تمام فریقین کی موجودگی میں افغانستان میں امن کے قیام اور آئندہ ہونے والے انتخابات کے حوالے سے مذاکرات کئے جائیں گے۔