گیس کمپنیوں کی شیئر پرائسز میں کمی کا چیئرمین اوگرا پر الزام
7 دسمبر کی میڈیا بریفنگ اور اس کے اثرات پر تحقیقات کرائی جائے، سرمایہ کاروں کا مطالبہ
کیپٹل مارکیٹ کے سرمایہ کاروں نے پیر کی ٹریڈنگ میں سوئی سدرن اور سوئی ناردرن گیس کمپنیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا ذمہ دارچیئرمین اوگراکو قراردتیے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین اوگرا نے ہی سوئی سدرن اور سوئی ناردرن گیس کمپنیوں کو 16 ارب روپے مالیت کے نقصان کی پیش گوئی کی تھی جس کی وجہ سے پیر کو سوئی ناردرن گیس کمپنی کے حصص کی قیمت ایک روپے 27پیسے اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے حصص لہ قیمت 80 پیسے گر گئی۔
سرمایہ کاروں ایس ای سی پی سے مطالبہ کیا ہے کہ جمعہ 7 دسمبر کو چیئرمین اوگر کی میڈیا بریفنگ اور اس کے اثرات پر تحقیقات کرائی جائے، کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے آغاز پر گیس ڈسٹری بیوشن کمنپیوں سوئی سدرن اور سوئی نادرن کے حصص میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا اور سوئی نادرن گیس کمپنی کے حصص کی قیمت 1 روپے 27 پیسے کمی ہوئی اور لوئر لاک لگ جانے کی وجہ سے اس کے حصص کا لین دین باقی ٹریڈنگ سیشن میں معطل رہا جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے حصص کی قیمت میں 80 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔ سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان کمنپیوں کے حصص کے فروخت میں دباؤ چیئرمین اوگرا کی جانب سے جمعہ کو کی جانے والی میڈیا بریفنگ ہے جس میں انہوں نے 18 مئی اور 30 نومبر کو دونوں کمنپیوں کے حوالے سے کے گئے فیصلوں کے اثرات پر بریفنگ دیتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ ان کمپنیوں کو جاری سال کے دوران 16 ارب روپے مالیت کے مجموعی خسارہ ہوسکتا ہے۔
اسٹاک بروکرز کا کہنا ہے کہ چیئرمین اوگرا کی اس بریفنگ سے سب سے ذیادہ نقصان حکومت کو ہوا ہے کیونکہ سوئی سدرن گیس کمپنی میں حکومت کی 86 فیصد اورسوئی نادرن میں 56فیصد حصص کی ملکیت ہے اور پیر کو ان حصص کی قیمتوں میں کمی سے حکومتی اثاثوں میں ایک ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر چیئرمین اوگر کی میڈیا بریفنگ کو حکومت اور سرمایہ کاروں کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اوگرا اپنے فیصلوں سے بولتی ہے اوراس بارے میں پریس کانفرنس نہیں کی جاتی، کوئی بھی ریگولیٹر اتھارٹی لسٹڈ کمپنیوں کے نفع و نقصان کے حوالے سے کسی قسم کی پیش گوئی کرنے کا مجاذ نہیں، پیر کو نقصان میں سوئی کمپنیوں کے حصص فروخت کرنے والوں نے سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ چیئرمین اوگرا کی اس میڈیا کانفرنس کا نوٹس لے اور اس کے پس پردہ حقائق سے آگہی اور پہنچنے والے نقصان کی تحقیقات کرے۔