بھارت نے جارحیت جاری رکھی تو منہ توڑ جواب دیں گے ملیحہ لودھی
عالمی برادری بھارت کو جارحیت سے باز رکھے، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب
KABUL:
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے لائن آف کنٹرول پر جارحیت جاری رکھی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔
اپنے ایک انٹرویو میں ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بھارت نے کوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں کی بلکہ ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ اور شیلنگ کی ہے، پاک فوج نے دراندازی کرنے والے ایک بھارتی فوجی کو زندہ پکڑ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول کا علاقہ خالی کروا لیا ہے اور اس قسم کی اطلاعات ملی ہیں کہ بھارتی فوج کے ٹینٹ ایل او سی پر پہنچ گئے ہیں، عالمی برادری سے اپیل ہے کہ بھارت کو کسی بھی قسم کی جارحیت سے باز رکھے، اگر بھارت نے جارحیت جاری رکھی تو پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارتی مظالم کو تمام عالمی فورمز پر بے نقاب کیا جائے گا، ملیحہ لودھی
ملیحہ لودھی نے کہا وزیراعظم نواز شریف نے بارہا بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی مگر وہاں سے ہر بار مذاکرات کی دعوت کو ٹھکرایا گیا، بھارت مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا اور اس حوالے سے مذاکرات پر راہ فرار اختیار کرنا چاہتا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے کردارکی پیشکش
اس کے علاوہ ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر سے بھی ملاقات کی اور ان سے درخواست کی کہ سلامتی کونسل کے اراکین کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے بھی ملاقات کر کے انہیں بھارتی جارحیت سے متعلق آگاہ کریں گی۔