تحریک انصاف کا اڈہ پلاٹ میں جلسہ عمران خان اسٹیج پر موجود

پنڈال میں سجائے گئے 20 فٹ اونچے اور 80 فٹ چوڑے اسٹیج پر 300 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے

پنڈال میں سجائے گئے 20 فٹ اونچے اور 80 فٹ چوڑے اسٹیج پر 300 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، انتظامیہ: :فوٹو: فائل

تحریک انصاف کی جانب سے رائیونڈ جلسے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہیں اور ملک بھر سے قافلے جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج رائیونڈ میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کے لئے تیار ہے، رائے ونڈ مارچ کے لئے ملک کے مختلف شہروں سے قافلے پہنچ چکے ہیں اورپی ٹی آئی کے کارکنان بڑی تعداد میں اڈہ پلاٹ پر موجود ہے تاہم کارکنان کی آمد کا سلسلہ اب بھی جاری ہے جب کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت بھی اسٹیج پر موجود ہے۔

دوسری جانب رائے ونڈ کے اڈا پلاٹ میں ساؤنڈ سسٹم بھی نصب ہوچکا ہے جس کے ذریعے پنڈال میں موجود کارکنان کا خون گرمایا جائے گا۔رائے ونڈ جلسے کی انتظامیہ کے مطابق پنڈال میں 20 ہزار کرسیوں کا انتظام کیا گیا ہے جب کہ 20 فٹ اونچے اور 80 فٹ چوڑے اسٹیج پر 300 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ ادھر کارکنان کی دھکم پیل سے واک تھرو گیٹ بھی ٹوٹ گیا۔


چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے جلسے کے دوران رائیونڈ روڈ پر ٹریفک کا بہاؤ بحال رکھنے کے لئے 2ایس پیز، 6ڈی ایس پیز، 42انسپکٹر، 112پٹرولنگ آفیسرزاور 760ٹریفک وارڈنز تعینات کر دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ موٹر وے پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعے تحریک انصاف کے قافلوں کو ہدایت دی جارہی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی گاڑیاں موٹر وے کے انتہائی بائیں جانب رکھیں اور دیگر گاڑیوں کو بھی راستہ دیں۔

گزشتہ روز تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ جلسے کا مقصد کرپٹ حکمرانوں کا احتساب اور پاناما لیکس پر جواب ہے جبکہ بھارتی وزیر اعظم مودی کو بھی وہ جواب دیا جائے گا جو پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف بھی نہیں دے سکے

Load Next Story