سلمان خان نےبالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں پرپابندی کی مخالفت کردی
دہشت گردوں اوراداکاروں میں فرق کیا جانا چاہیے، سلمان خان
KUALA LUMPUR:
بالی ووڈ کے دبنگ اداکارسلمان خان نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی اداکار دہشت گرد نہیں ہیں۔
اُڑی حملے کے بعد بھارتی حکومت اورہندوانتہا پسند جماعتیں پاکستانی فنکاروں کے ہاتھ دھوکرپیچھے ہی پڑگئے ہیں جہاں وہ اب آئے روزپاکستانی فنکاروں کولے کرایک نیاشوشہ چھورتے ہیں اورہرزہ سرائی کرتے نظرآتے ہیں لیکن بھارتی اداکارسلمان خان پاکستانی فنکاروں پرپابندی کی مخالفت میں بھی سامنے آگئے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: فواد اورماہرہ کی فلمیں ریلیزسے نہ روکی جائیں
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سلمان خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی اداکاردہشت گرد نہیں ہیں، فنکاردہشت گرد نہیں ہوتا اوردہشت گردوں اوراداکاروں میں فرق کیا جائے جب کہ پاکستانی اداکارحکومت کے پرمٹ اورویزے پربھارت آتے ہیں۔ دبنگ خان کا کہنا تھا کہ آج کے دورمیں اگرہم امن کے ساتھ رہیں تویہ سب کے لیے ہی بہترہوگا جب کہ خاص طورپرایک عام کے لیے بہتررہے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک پر بھارتی اداکار بھی پاکستان کے خلاف زہر اگلنے لگے
واضح رہے کہ 2 روز قبل سلمان خان نے ہندو انتہاپسند رہنما راج ٹھاکرے کو ٹیلی فون کیا تھا اورکہا کہ فواد خان اورماہرہ خان کی فلموں کوریلیزسے نہ روکا جائے۔