افغانستان میں حالیہ سال دہشتگردی کے حملوں میں اضافہ ہوا پینٹا گون

افغانستان میں عدم استحکام کی وجوہات میں سے ایک بڑی وجہ پاکستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں، رپورٹ

رپورٹ کے مطابق افغانستان کے نظام میں رائج کرپشن اور افغان حکومت کی محدود صلاحیتوں سے بھی سیکیورٹی کی صورتحال ابتری کا شکار ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ISLAMABAD:
پینٹا گون نے افغانستان کی صورتحال پر ایک رپورٹ پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں اپریل سے ستمبر کے درمیان گزشتہ سال کے مقابلے میں دہشت گردی کے حملوں اور بم دھماکوں میں اضافہ ہوا ہے۔

پینٹا گون کی جانب سے کانگریس کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق دہشت گردی میں اضافہ امریکا کی جانب سے افغان فوج کو اختیارات کی منتقلی کے باعث ہوا۔


رپورٹ میں افغانستان میں عدم استحکام کی وجوہات میں سے ایک بڑی وجہ پاکستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو ٹہھرایا گیا ہے جو افغانستان میں امن قائم کرنے میں رکاوٹ ثابت ہو رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان کے نظام میں رائج کرپشن اور افغان حکومت کی محدود صلاحیتوں سے بھی سیکیورٹی کی صورتحال ابتری کا شکار ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پار تعاون میں بہتری آئی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story