لاہور سیکیورٹی گارڈ کیش وین سے 2 کروڑ سے زائد رقم لوٹ کر فرار

فرار ہونے والے گارڈ نے واردات سے پہلے نقاب پوش خاتون سے بھی بات کی تھی، پولیس

فرار ہونے والے گارڈ نے واردات سے پہلے نقاب پوش خاتون سے بھی بات کی تھی، پولیس فوٹو: فائل

NEW YORK/SINGAPORE/SEATTLE:

اچھرہ کے علاقے میں نجی بینک کے باہر سے سیکیورٹی گارڈ کیش وین سے 2 کروڑ سے زائد رقم لے کر فرار ہوگیا۔



کیش وین نجی بینک سے رقم لینے آئی تھی کہ اسی دوران رمضان نامی سیکیورٹی گارڈ رقم سے بھرا تھیلا لے کر فرار ہوگیا۔ بینک کے سپر وائزر عرفان نے پولیس کو بتایا کہ رقم لے کر فرار ہونے والا سیکیورٹی گارڈ سابق فوجی اور چونیاں کا رہائشی ہے۔


دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے گارڈ نے واردات سے پہلے نقاب پوش خاتون سے بھی بات کی تھی تاہم ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Load Next Story