ملك كا نظام جنرلز خراب كریں اور ٹھیك نواز شریف كریں پرویز رشید

پرویز مشرف كو اتنی جرت نہیں ہوئی كہ مقبوضہ كشمیر كا معاملہ كسی عالمی فورم میں اٹھا سكیں، وزیر اطلاعات

پرویز مشرف كو اتنی جرت نہیں ہوئی كہ مقبوضہ كشمیر كا معاملہ كسی عالمی فورم میں اٹھا سكیں، وزیر اطلاعات، فوٹو؛ فائل

KARACHI:
وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے كہا ہے كہ ملك كا نظام جنرلز خراب كریں اور ٹھیك نواز شریف كریں لیکن میں ان جنرلز كی بات كر رہا ہوں جنہوں نے اقتدار پر قبضہ كیا۔


اسلام آباد كے علاقے شاہ اﷲ دتہ میں عوامی اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ1947 سے مسئلہ كشمیر چلا آ رہا ہے، سابق بھارتی وزیر اعظم واجپائی نے وعدہ كیا تھا كہ اپنی زندگی میں مسئلہ كشمیر حل كروں گا، واجپائی نے لاہور كے دورے پر كشمیر كی حقیقت كو تسلیم كیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے پاكستان كو 8 سالوں میں دہشتگردی اور بربادی ہی دی ہے، ملك میں دہشتگرد تنظیموں كو كھلی چھٹی دی گئی جس كا نقصان آج تك ہم بھگت رہے ہیں۔

پرویز رشید نے کہا کہ ملك كا نظام جنرلز خراب كریں اور ٹھیك نواز شریف كریں، میں ان جنرلز كی بات كر رہا ہوں جنہوں نے اقتدار پر قبضہ كیا ان كی نہیں جنہوں نے اس ملك كے قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے كہا كہ پرویز مشرف كو اتنی جرت نہیں ہوئی كہ مقبوضہ كشمیر كا معاملہ كسی عالمی فورم میں اٹھا سكیں لیكن وزیراعظم نے مقبوضہ كشمیر كے معاملے پر ہر فورم پر بات كی ہے۔ ان كا كہنا تھا كہ حالیہ وزیراعظم كی اقوام متحدہ میں تقرری كشمیری بھائیوں كی ترجمانی ہے جس پر حریت رہنماؤں نے بھی وزیراعظم كا شكریہ بھی ادا كیا ہے۔
Load Next Story