کنیریا پر تاحیات پابندی کیخلاف اپیل کی سماعت ملتوی
آئندہ برس ہوگی، سابق اسپنر ، مرون ویسفیلڈ کو بھی کارروائی میں شامل کرنے کے خواہاں
لیگ اسپنر دانش کنیریا پر انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے عائد تاحیات پابندی اور جرمانے کے خلاف اپیل کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلیے ملتوی ہوگئی۔
گذشتہ روز لندن میں ایک رکنی پینل پر مشتمل ٹریبونل میں دونوں فریقین کی جانب سے قانونی دستاویزات جمع کرائی گئیں جس کے بعد سماعت ملتوی کردی گئی، نئی تاریخ کا اعلان کا تعین بعد میں کیا جائیگا۔
تاہم یہ اب آئندہ برس ہی ہوگی۔ دانش کنیریا اپیل کی سماعت کیلیے اپنے وکیل کے ہمراہ پاکستان سے آئے تھے، انھیں اس کیس میں کلیئر ہونے کی پوری امید ہے۔ کنیریا پر اپنے انگلش کائونٹی ایسیکس کے ساتھی کھلاڑی میرون ویسٹفیلڈ کو ورغلانے اور انھیں کرپشن پر مجبور کرنے کا الزام ہے جس میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ انھیں تاحیات پابندی کے ساتھ جرمانہ بھی کرچکا ہے، ویسٹفیلڈ سماعت میں شرکت سے انکار کر چکے اور کنیریا کا اصرار ہے کہ انھیں ضرور بلایا جائے۔