مودی نے ہمیں مجبور کیا تو ہندوستان کا بہت نقصان ہوگا عمران خان
مودی عقل پکڑیں اور کشمیریوں کا ان کا حق دیں، چیرمین تحریک انصاف کا جلسے سے خطاب
NEW DELHI:
چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مودی نے ہمیں مجبور کیا تو ہندوستان کا بہت نقصان ہوگا کیونکہ ہمارا بچہ بچہ مقابلے کے لیے تیار ہے۔
چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے رائے ونڈ کے اڈا پلاٹ پر جلسے سے خطاب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو للکارتے ہوئے کہا کہ مودی صرف نواز شریف کو دیکھ کر کسی غلط فہمی میں نہ رہیں کیوں کہ ہر پاکستانی کو نواز شریف کی طرح اپنا کاروبار پیارا نہیں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندرمودی پرافسوس ہےکہ وہ گجرات واقعے کے بعد بھی تبدیل نہیں ہوئے، انہوں نے بھارتی عوام اور پاکستان کے لوگوں کو بھی مایوس کیا ہے، میں سمجھتا تھا کہ مودی شاید وزیراعظم بن کر سمجھ جائیں لیکن انہوں نے ہندوستان اور پاکستان کے لوگوں کو مایوس کیا۔
عمران خان نے کہا کہ مخصوص طبقہ پاکستان اور بھارت میں امن نہیں چاہتا، پاکستان امن چاہتا ہے اس لیے بڑھکیں مارنا بند کرو۔ انہوں نے کہا کہ مودی پاکستان کا پانی بند کرنے کا سوچیں بھی نہ، یہ قوم خاموش نہیں بیٹھی رہے گی، مودی نے ہمیں مجبور کیا تو ہماری قوم کا ہر بچہ مقابلے کے تیار ہوگا اس لیے ہندوستان کا بہت نقصان ہوگا، ان کے شائننگ انڈیا کے سارے دعوے ختم ہوجائیں گے، اس لیے مودی عقل پکڑیں اور کشمیریوں کا ان کا حق دیں کیونکہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے کشمیریوں کو فیصلے کا حق دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بندوقوں سے مسئلہ حل نہیں ہوتا، ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔