فنی خرانی کے باعث تربیتی طیارے کی ملیرمیں ہنگامی لینڈنگ
طیارہ پیر کی شام5بجے کراچی ایئرپورٹ سے اڑا تھا، 25منٹ بعد ہی اتر گیا
نجی کمپنی شون ایئر کا چھوٹا تربیتی طیارہ سیسنا دوران پرواز فنی خرابی کے باعث ملیرکینٹ ایریا کے گرائونڈ میں اترگیا۔
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پیرکی شام نجی فضائی کمپنی شون ایئرکا تربیتی طیارہ رجسٹریشن نمبر AP-BHT تربیتی پرواز کر رہاتھا کہ اچانک اس میں فنی خرابی پیداہوگئی اور طیارہ تیزی سے بلندی سے نیچے آنا شروع ہوگیا تھا ، طیارے کے کپتان فہد نے صورتحال کی فوری اطلاع ایئر ٹریفک کنٹرول کودی تاہم یہ طیارہ جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے رن وے تک پہنچنے میںکامیاب نہ ہو سکا اور ایئر پورٹ سے2کلو میٹر پہلے ملیرکینٹ ایریا کے ایک گرائونڈ میں ہنگامی لینڈنگ کی، چھوٹے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ طیارے میں فنی خرابی کے باعث کی گئی۔
جبکہ اس طیارے نے پیرکی شام 5بجے کراچی ایئر پورٹ سے اڑان بھری تھی اور تقریباً25منٹ بعد ہی یہ طیارہ گرائونڈ میں اتر گیا، طیارے میں دو پائلٹ سوار تھے جو محفوط رہے ،ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن نے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔