سلطان شیخ ن لیگ سے مستعفی سیاست سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان

غوث علی شاہ کارکنوں کو نظر انداز اور قصیدہ گووں کا ہجوم جمع کررہے ہیں

مرکزی اور صوبائی قائدین قربانی دینے والے دیگر سینیئر کارکنوں کو مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں. فوٹو: فائل

مسلم لیگ نون کی مرکزی کونسل کے رکن سلطان شیخ ایڈوکیٹ نے مرکزی صوبائی قائدین کے ناروا سلوک اور تنظیم میں سینیئر کارکنوںکو نظر انداز کرنے پر دلبرداشتہ ہو کر مرکزی کونسل کے رکن کے عہدے سے مستعفی ہوتے ہوئے سیاست سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔


ایکسپریس کے رابطہ کرنے پر انھوں نے بتایا کہ نواز شریف کی جلاوطنی کے دوران میں کارکنوں نے جیلیں کاٹیں اور ہمارے بچوں نے فاقے تک برداشت کیے لیکن تنظیم سے محبت اورنواز شریف سے عقیدت کا یہ صلہ ملا کہ مرکزی اور صوبائی قائدین قربانی دینے والے دیگر سینیئر کارکنوں کو مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں، صوبائی صدر غوث علی شاہ کے گرد ان افراد کا ہجوم ہے جو قصیدہ گو ہیں اور انھوں نے پارٹی کے لیے کوئی قربانی نہیں دی۔

انہیں تنظیمی صورتحال کا مکمل علم ہے لیکن انھوں نے پانچ سال کے دورانیہاں آ کر ایک اجلاس بھی نہیں کیااور بند کمرے میں بیٹھ کر ضلع حیدرآباد کے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا، جبکہ ہم نے انہیں کہا تھا کہ ضلع حیدرآباد میںعہدیداران کی نامزدگی کرنے کے بجائے الیکشن کرائے جائیں تاکہ اصل قیادت عہدے پر آ سکے، لیکن انھوں نے ہماری کوئی بات نہیں سنی،انھوں نے کہا کہ ان کی سیاست کا محور نون لیگ اور نواز شریف تھے اس لیے انھوں نے سیاست کو ہی خیرباد کہہ دیا ہے۔
Load Next Story