پاکستانی فنکاروں کے حق میں بیان پر سماج وادی پارٹی نے سلمان خان کی حمایت کردی
پاکستانی فنکار حکومت کی مرضی سے کام کرنے بھارت آتے ہیں اس لیے ہمیں ان فنکاروں کا خیر مقدم کرنا چاہئے، رہنما
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے پاکستانی فنکاروں کے حق میں بیان کی سماج وادی پارٹی نے بھی حمایت کردی۔
گزشتہ دنوں بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کے حق میں بیان دیا گیا تھا جس کے بعد انتہا پسند تنظیموں نے ان کے خلاف طوفان برپا کردیا تھا جب کہ ہندو انتہا پسند تنظیموں نے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے پاکستان جانے کا مطالبہ بھی کیا تھا لیکن اب اس مشکل صورتحال میں بھارت کی سماج وادی پارٹی دبنگ خان کے حق میں میدان میں آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سماج وادی پارٹی کے رہنما ابو اعظمی نے سلمان خان کے پاکستانی فنکاروں کوخیر مقدم کرنے کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے شیوسینا کو آڑے ہاتھوں لیا جب کہ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے پاکستانی فنکاروں سے متعلق جو کچھ بھی کہا ہے وہ کسی صورت غلط نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فنکار حکومت کی مرضی سے کام کرنے بھارت آتے ہیں اس لیے ہمیں ان فنکاروں کا خیر مقدم کرنا چاہئے۔