فاروق ستار کو کنوینر رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان بنادیا گیا

عامرخان سینئرڈپٹی کنوینر، خالد مقبول ڈپٹی کنوینر بن گئے، فیصل سبزواری رابطہ کمیٹی میں شامل

کراچی میں مجرمانہ سرگرمیوں کا ایم کیوایم پاکستان سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں، سربراہ متحدہ پاکستان فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ جو عناصر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں ان کی سرکوبی کے لئے کارروائی کی جائے اور ایسے عناصر کا ایم کیو ایم پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اطلاعات مل رہی ہیں کہ کراچی کےمختلف علاقوں میں مختلف طرح کی مجرمانہ سرگرمیاں جاری ہیں، مجرمانہ سرگرمیوں میں اضافے سے ایک بار پھر حالات خراب ہوں گے اور ہماری ذمہ داری ہے کہ کراچی میں جاری اس قسم سرگرمیوں کی طرف ہر خاص و عام کی توجہ دلائیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں مجرمانہ سرگرمیوں کا ایم کیوایم پاکستان سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں اب جوخرابیاں سر اٹھارہی ہیں توہم نے بیڑہ اٹھایا کہ سب کو متنبہ کردیں اس لئے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نوٹس لیں اور مجرموں کو گرفتار کریں۔

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ جرائم کےذریعے لوگوں کو لوٹا جاتا ہے پیسے بٹورے جاتے ہیں اور پھر وہی پیسہ ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہوتا ہے، اگر ان سرگرمیوں میں کوئی بھی شخص ایم کیو ایم کا نام استعمال کرتا ہے تو اس سے بھی لاتعلقی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے احتساب کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے 2 ارکان کو تنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کر دیا ہے، اشرف اور اکرم راجپوت کو پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر رکنیت سے خارج کیا گیا، مجرمانہ سرگرمیوں، بدعنوانی یا پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کاکنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کو بنادیا گیا ہے۔ایم کیوایم کے عارضی مرکزپی آئی بی کالونی میں سینئر ڈپٹی کنوینر محمدعامرخان اراکین رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈووکیٹ،عادل خان،شبیراحمدقائمخانی اوردیگرکے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان میں احتساب کاعمل تیزی سے جاری ہے کوئی بھی غیرتنظیمی اورمجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت تنظیمی کارروائی ہوگی۔

انھوں نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کااہم اجلاس ہفتے کومنعقدہوا جس میں انتہائی اہم فیصلے کیے گئے اورغیرتنظیمی اورمجرمانہ سرگرمیوں میں ہونے کی بناپررابطہ کمیٹی پاکستان کے 2ارکان کاعہدہ ختم کرتے ہوئے تنظیم کی بنیادی رکنیت سے انھیں خارج کردیاگیاہے۔ اسی طرح رابطہ کمیٹی کے ارکان میں مزیدلوگوں کو اضافہ بھی کیاگیا ہے جس میں کشور زہرا،عبدالوسیم اورفیصل سبزواری کوبحیثیت رکن شامل کرلیا گیا ہے۔


انھوں نے مزیدکہا کہ اب اگرلندن سے کنوینرکی حیثیت سے کسی کا بیان آئے تو میڈیا دیکھ لے کہ وہ کنوینر کہاں کا ہے ،23اگست کی پالیسی میںواضح کردیاتھاکہ ہم لندن سے قطعی لاتعلق ہیں،ہم نے اپناتعلق جہاں سے جوڑاہے وہ پاکستان اورپاکستان کی سیاست،اپنی زمین اوریہاںکے عوام ہیں۔

فاروق ستارنے کہاکہ عامرخان سینئرڈپٹی کنوینرہیں، ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کوڈپٹی کنوینربنادیاگیاہے جبکہ حیدرعباس رضوی جوان دنوں بیرون ملک مقیم ہیں پہلے ہی رکن رابطہ کمیٹی ہیں۔

فاروق ستارنے کہاکہ ایم کیوایم کے شعبہ ریسرچ اینڈایڈوائزری سیل کوفعال کردیاگیا ہے اورحیدرامام رضوی، جاوید میر اور مومن خان مومن کواس میں شامل کرلیاگیا ہے۔انھوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ کاکہنا ہے کہ سندھ میںکوئی سیاسی قیدی نہیں جبکہ وسیم اختر،عبدالرؤف صدیقی اور کنور نویدجمیل سیاسی قیدی ہیں ان پرفوجداری مقدمات بنائے گئے۔

انھوں نے کہاکہ آصف علی زرداری اور بینظیر بھٹو پر بھی فوجداری مقدمات بنائے گئے تھے، یہ دہرا معیار ہے۔ انھوں نے وزیراعلیٰ کی جانب سے نوکریوں پرپابندی اٹھانے کے فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کی نوکریوں میں پہلے مایوسیوں کا ازالہ کیاجائے اورنوکریوں میں سندھ کے نوجوانوں کوکوٹے کے مطابق حصہ دیاجائے۔

Load Next Story