کوٹری میں خواتین پر تشدد کے حوالے سے سیمینارکا انعقاد

سندھ کے کئی گوٹھوں میں آج بھی خواتین کے گھروں سے نکلنے پر پابندی ہے،مقررین

خواتین کے حقوق پوری طرح نہیں دیے جاتے اور ان پر اب بھی تشدد کیا جاتا ہے. فوٹو: فائل

آج بھی سندھ کے کئی گوٹھوں میں خواتین کو گھروں سے نکلنے نہیں دیا جاتا اور وہ تعلیم سے محروم رہ کر دور جہالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سندھ ڈیولپمنٹ سوسائٹی کی رہنماء روبینہ اور شائستہ نے کوٹری قلندر آباد کالونی میں خواتین پر تشدد کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے حقوق پوری طرح نہیں دیے جاتے اور ان پر اب بھی تشدد کیا جاتا ہے اور ان کی زبردستی شادیاں کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔




انہوں نے کہا کہ خواتین آج مردوں کے شانہ بہ شانہ کام کر رہی ہیں اور پورے ملک میں خواتین اپنے حقوق کے لیے کوشاں ہیں۔ شہید بے نظیر بھٹو نے بھی اس ملک و قوم کی خدمت کی، آج دنیا بھر میں خواتین مختلف شعبوںمیں خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی اپنی خواتین کو آگے لانا ہو گا، تا کہ وہ اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کر سکیں۔
Load Next Story