رہنمائوں کی ٹارگٹ کلنگ قتل و غارت کا تسلسل ہےشمشاد غوری

چشم دید گواہوں ومدعی کے اہلخانہ کو دھمکیاں دی جارہی ہے،تحفظ فراہم کیا جائے.

چشم دید گواہوں ومدعی کے اہلخانہ کو دھمکیاں دی جارہی ہے،تحفظ فراہم کیا جائے. فوٹو: فائل

مہاجر قومی موومنٹ کے رہنما شمشاد غوری نے کہا ہے کہ مہاجر قومی موومنٹ کے رہنمائوں ظفر قائم خانی،علیم احمد خان اور عبدالقادر جیلانی کی سفاکانہ ٹارگٹ کلنگ مسلط کردہ قتل وغارت گری کا تسلسل ہے۔

امسال چیئرمین آفاق احمد کی رہائی سے اب تک 19مہاجر کارکنان کا خون ناحق بہایا جاچکا ہے، پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں شمشاد غوری نے کہا کہ شہر کا رہا سہا امن بچانے کیلیے مہاجر قومی موومنٹ نے نہ صرف روایتی صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا بلکہ ملکی قانون پر بھروسہ کرتے ہوئے ہمیشہ ہی عدالتوں سے انصاف کی طلبگار رہی ہے لیکن ہماری اس امن پسندی کا جواب یہ دیا گیا کہ چیئرمین آفاق احمد بلاجواز اسیری کی اذیت سے دوچار کیے گئے ،ظفر قائم خانی،علیم احمد خان اور عبدالقادر جیلانی کے قتل کی ایف آئی آر عینی شاہد کی مدعیت میں شرافی گوٹھ تھانے میں درج کروائی گئی ہے۔




ایف آئی آر درج ہوئے 24 گھنٹے بھی نہ گزرے تھے کہ اس کیس کو شرافی گوٹھ تھانے سے سندھ پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) منتقل کردیا گیا حالانکہ قانونی طور پر جس تھانے کی حدود میں وقوعہ ہوتا ہے ایف آئی آر بھی اسی پولیس اسٹیشن میں درج ہوتی ہے کیس کی منتقلی غیرقانونی ہے، مہاجر رہنمائوں کے قتل کی ایف آئی آر کے چشم دید گواہوں اور مدعی کے اہل ِ خانہ کو ہراساں کرنے کیلیے انکے گھروں پر مسلح افراد آکر دھمکیاں دے رہے ہیں ،ارباب اقتدار سے مطالبہ ہے کہ گواہان اور انکے گھر والوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
Load Next Story