لندنمتحدہ کے قائد الطاف حسین سے رحمن ملک کی ملاقات

امن کی بحالی اورعام آدمی کی فلاح وبہبود کیلیے حکومتی اقدامات مزید مؤثر بنائے جائیں، الطاف حسین

امن کی بحالی اورعام آدمی کی فلاح وبہبود کیلیے حکومتی اقدامات مزید مؤثر بنائے جائیں، الطاف حسین .فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے آج متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے ملاقات کی۔

رحمن ملک نے الطاف حسین سے ملکی وبین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا،الطاف حسین نے ملک میں امن عامہ کی بحالی اور عام آدمی کی فلاح و بہبودکے لیے حکومتی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زوردیا،الطاف حسین نے عاشورہ محرم کے موقع پردہشت گردی کی روک تھام کے لیے وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کی کوششوں اورمؤثر اقدامات کو سراہا۔




دریں اثنامتحدہ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم قصبہ علیگڑھ سیکٹر الیکشن سیل کے رکن محمد تاج کے انتقال پرگہرے رنج و غم کا اظہارکیاہے،ایک تعزیتی بیان میںانھوں نے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انھیں صبر کی تلقین کی، الطاف حسین نے مرحوم کی مغفرت اورسوگوران کوصدمہ برداشت کرنے کیلیے دعا کی،علاوہ ازیں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے بھی محمد تاج الدین اورایم کیو ایم کورنگی سیکٹر یونٹ71کے کارکن محمد جمیل کی والدہ عشرت جہاں کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story