ایکسپوسینٹرز کے قیام کے لیے پاکستان ایکسپو کمپنی بنانے کا فیصلہ
5 ارب روپے کی لاگت سے ایک اسلام آباد، ایک پشاور میں قائم،دسمبرمیں کام شروع کیا جائیگا
حکومت نے ملک میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور میڈ ان پاکستان اشیا کی تشہیر کے لیے 2 ایکسپو سینٹرز کے قیام کے لیے پاکستان ایکسپو کمپنی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپو سینٹرز اسلام آباد اور پشاور میں قائم کیے جائیں گے، جن پر 5 ارب روپے کے اخراجات آئیں گے۔ وزارت تجارت کے مطابق وفاقی حکومت نے پشاور میں ایکسپو سینٹرز کے قیام کے لیے کے پی کے حکومت سے معاملات طے لیے ہیں، اس سلسلے میں زمین کی فراہمی کے معاملات بھی طے پاگئے ہیں تاکہ ایکسپو سینٹرز کے قیام کے لیے پاکستان ایکسپو کمپنی بنائی جائے۔ دستاویزات کے مطابق حکومت نے اسلام آباد اور پشاور ایکسپو سینٹرز کے قیام کے لیے5 ارب روپے کا تخمینہ لگایا ہے۔
اسلام آباد میں ایکسپو سینٹر کے قیام کے لیے اٹھائی ارب روپے اور پشاور ایکسپو سینٹر کے لیے بھی اڑھائی ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ رواں مالی سال کے دوران 60کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی، اس رقم سے پشاور اور اسلام آباد ایکسپو سینٹرز کے لیے 30، 30 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ وزارت تجارت نے رواں سال دسمبر تک ایکسپو سینٹرز کے قیام کے لیے کام شروع کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔