سی این جی پٹرول کی قیمت کے 80 فی صد تک لانیکی تجویز

موجودہ قیمت پٹرول کے38 فیصد ہے،مجوزہ پالیسی تیار،کابینہ میں منظوری کیلیے پیش کی جائیگی

مسودے میں سی این جی پبلک ٹرانسپورٹ اورایک ہزارسی سی گاڑیوں تک محدود کرنیکی بھی تجویز فوٹو: فائل

وزارت پٹرولیم نے سی این جی شعبے کے لیے مجوزہ پالیسی تیارکرلی ہے وزارت نے تجویزدی ہے کہ سی این جی کی قیمت کو پٹرول کی قیمت کے 80 فی صد تک لایا جائے۔

وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق سی این جی کے شعبے کے لیے بنائی گئی تجاویزکابینہ میں منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی ۔مسودے کے مطابق سی این جی کی موجودہ قیمت پٹرول کے 38 فی صد ہے جس میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔




اس کے علاوہ سی این جی پبلک ٹرانسپورٹ اور ایک ہزارسی سی تک کی گاڑیوں تک محدودکرنے کی تجویزبھی مسودے میں شامل ہے۔حکومت کی جانب سے سی این جی اسٹیشنزکو ایل پی جی پمپس میں تبدیل کرانے کے مراعات دیے جانے کا بھی امکان ہے۔
Load Next Story