کراچی میں گینگ وار کا گرفتار ٹارگٹ کلر فرار کی کوشش کے دوران مبینہ مقابلے میں ہلاک

عبدالمالک بنگالی کو اس کے ساتھی کے ٹھکانے کی نشاندہی کے لیے لے جایا جارہا تھا کہ اس نے دوبارہ فرار کی کوشش کی، پولیس

پولیس مقابلے میں مارا جانے والا عبدالمالک بنگالی پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث تھا، ایس ایس پی کورنگی : فوٹو : ایکسپرس

CHARSADDA:
رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والا لیاری گینگ وار کا ٹارگٹ کلر عبدالمالک بنگالی فرار کی کوشش کے دوران مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے۔

ایس پی کورنگی کراچی نعمان صدیقی کے مطابق لیاری گینگ وار کے ٹارگٹ کلرز عبدالمالک بنگالی اور امتیاز رند کو دو روز قبل اس کے ساتھی چھڑا کر لے گئے تھے، ملزمان کے ساتھیوں نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا تھا تاہم رینجرز نے گزشتہ روز عبدالمالک بنگالی کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیا تھا جب کہ امتیاز رند کی تلاش جاری ہے۔

 


اس خبرکوبھی پڑھیں: ٹارگٹ کلرز کو چھڑانے کیلیے پولیس پر حملہ

نعمان صدیقی کا کہنا ہے کہ عبدالمالک بنگالی کو امتیازرند کے ٹھکانے کی نشاندہی کے لئے لے جایا جارہا تھا لیکن ملیر ندی کے قریب اس نے ایک مرتبہ پھر فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس نے ملزم کو روکنے کے لیے فائرنگ کی ، جس پر وہ زخمی ہوگیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

Load Next Story