سندھ سی این جی اسٹیشنز آج رات 12 بجے سے 48 گھنٹے کیلئے بند
گزشتہ ہفتے سے 3 دن کے لیے سی این جی بند کی جارہی ہے۔
سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز آج رات 12 بجے سے ایک بار پھر 48 گھنٹے کے لئےبند رہیں گے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق منگل کی رات 12 بجے سے بند ہونے والے سی این جی اسٹیشنز جمعرات کی رات 12 بجے کے بعد ہی کھولے جاسکیں گے، کچھ ہفتوں سے ایس ایس جی سی سندھ میں دو دن کے لیے گیس اسٹیشنز بند کررہی ہے جبکہ اس سے قبل ہفتے سے اتوار تک ایک دن کے لیے اسٹیشنز بند کیے جاتے تھے لیکن گزشتہ ہفتے سے 3 دن کے لیے سی این جی بند کی جارہی ہے۔