مسلسل 2 میچز میں بطور بیٹسمین ناکامی اظہرعلی فرسٹریشن کا شکار

آپ میدان میں متحرک نظر نہیں آتے، سوالکیا چھلانگیں مارنا شروع کردوں، اظہرعلی

آپ میدان میں متحرک نظر نہیں آتے، سوالکیا چھلانگیں مارنا شروع کردوں، اظہرعلی۔ فوٹو: فائل

مسلسل 2 میچز میں بطور بیٹسمین ناکامی نے اظہر علی کو فرسٹریشن کا شکارکردیا۔


شارجہ میں ویسٹ انڈیز پر فتح کے بعد پریس کانفرنس میں کپتان سے ذاتی کارکردگی خراب ہونے اور انداز قیادت پر سوالات پوچھے گئے، نمائندہ ''ایکسپریس'' نے سوال کیا کہ آپ میدان میں متحرک نظر نہیں آتے، جواب میں اظہر علی نے کہا کہ کیا میچ کے دوران گراؤنڈ میں چھلانگیں مارنا شروع کردوں۔

بطور اوپنر ناکام ہونے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز بطور بیٹسمین اچھی رہی، میں وہاں رنز بنانے میں کامیاب رہا، نیٹ میں اچھا کھیل رہا ہوں، فارم میں واپسی کیلیے صرف ایک اننگز کی ضرورت ہے کیونکہ اعتماد کی کوئی کمی نہیں۔یاد رہے کہ اظہر علی پہلے ون ڈے کی اولین گیند پر کیچ دے کر رخصت ہوگئے تھے، دوسرے مقابلے میں بھی انھوں نے صرف 9رنز بنائے۔
Load Next Story