میچ جیتنے کے بعد ویرات کوہلی ایڈن گارڈنزمیں جھاڑو لگانے لگے

گزشتہ دنوں اس مہم کے دو برس مکمل ہو گئے۔

گزشتہ دنوں اس مہم کے دو برس مکمل ہو گئے۔ : فوٹو : فائل

FAISALABAD:
نیوزی لینڈ سے میچ جیتنے کے بعد کپتان ویرات کوہلی سمیت دیگر بھارتی کرکٹرز نے ایڈن گارڈنز کولکتہ میں جھاڑو لگائی۔


انہوں نے اسٹیںڈز سے کوڑا کرکٹ بھی اٹھایا، اس کام میں بورڈ کے صدر انوراگ ٹھاکر، کوچ انیل کمبلے اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں چتیشور پجارا، اجنکیا راہنے اور روہت شرما بھی شریک ہوئے۔

انہوں نے یہ کام 'کلین انڈیا مشن' کے سلسلے میں کیا، جس کی شروعات حکومت نے 2 اکتوبر2014 کی تھی، گزشتہ دنوں اس مہم کے دو برس مکمل ہو گئے۔
Load Next Story