توقیر صادق کوگرفتارکرنے کی کوشش پر دھمکیاں مل رہی ہیں نیب تفتیشی افسر

توقیرصادق کی گرفتاری کے لئے موٹر وے حکام نے تعاون نہیں کیا، تفتیشی افسر

توقیرصادق کی گرفتاری کے لئے موٹر وے حکام نے تعاون نہیں کیا، تفتیشی افسر۔ فوٹو فائل

سپریم کورٹ میں توقیر صادق کیس کی سماعت کے موقع پر تحیقاتی افسر نے کہا ہے کہ توقیر صادق کوگرفتارکرنے کی کوشش پر دھمکیاں مل رہی ہیں۔


کیس کی سماعت کے دوران نیب کے وکیل فوزی علی نے کہا کہ سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق روپوش ہیں ان کی گرفتاری کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں، جواب میں نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ توقیرصادق کی گرفتاری کی کوششوں پر انہیں اور چیئرمین نیب کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، اس موقع پر جسٹس خلجی عارف نے کہا کہ چوروں کو بھاگنے دیں گے تو دھمکیاں توملیں گی۔

جسٹس جواد نے توقیرصادق کی گرفتاری میں حائل رکاوٹوں پر نیب حکام سے تحریری رپورٹ طلب کرلی، اس موقع پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ توقیرصادق کی گرفتاری کے لئے موٹر وے حکام نے تعاون نہیں کیا، عدالت نے آئی جی اور ڈی جی موٹروے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Recommended Stories

Load Next Story