ایپل فون کی ایپلی کیشن میں غلطی درجنوں افراد جنگل پہنچ گئے
حکام نے فون کمپنی سے غلطی درست کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔
ایپل فون کی ایک ایپلی کیشن میں معمولی غلطی کی وجہ سے درجنوں افراد اپنی منزل کی بجائے جنگل میں پہنچ گئے۔
آسٹریلوی پولیس کے مطابق آئی فون فائیو کی راستہ بتانے والی ایپلی کیشن میں مل ڈورا ٹاؤن کا غلط نقشہ انسٹال ہے جس کی وجہ سے کئی کار سوار اپنی منزل کی بجائے جنگل پہنچ گئے جہاں نہ کوئی آبادی تھی اور نہ ہی کوئی موبائل سروس۔
آسٹریلوی پولیس اب تک درجنوں افراد کو جنگل سے ریسکیو کرچکی ہے، آسٹریلیا میں ایپل کی اس ایپلی کیشن کو کلر ایپ کا نام دیا جارہا ہے، حکام نے فون کمپنی سے غلطی درست کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔