کار میں 17 روسیوں کی ایک ساتھ بیٹھنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر مقبول

روس کے علاقے بشکورتوستان میں بنائی گئی وڈیو میں 17 مزدور ایک ہی کار سے نکلتے دکھائی دیتے ہیں

انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جسے دیکھ کر آپ ہنس پڑیں گے اور حیران ہوئے بغیر بھی نہیں رہ سکیں گے۔ (فوٹو: اسکرین گریب)

روس کے علاقے بشکورتوستان میں ایک فیکٹری کے 17 مزدوروں نے ایک ساتھ کار میں سفر کرکے دنیا کو حیران کردیا ہے۔

یہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ہے جس میں دور سے آتی ہوئی ایک عدد روسی کار ''وولگا سیلون'' دکھائی گئی ہے۔

کار قریب آکر رکتی ہے اور اس میں سے مزدور اترنا شروع ہوتے ہیں۔ ایک ایک کرکے اس میں سے کتنے مزدور اُترتے ہیں، یہ جاننے کےلئے ویڈیو دیکھ لیجئے:



اگر ویڈیو کھلنے میں دیر لگ رہی ہے تو نیچے دی گئی تصویر میں افراد کی تعداد گن لیجئے جس میں صرف ایک شخص غیرحاضر ہے اور حیران ہوتے رہ جائیے:



 
Load Next Story