نواز شریف اور آصف زرداری ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں عمران خان
نوجوان لیب ٹاپ پنجاب حکومت سے لیں گے اور ووٹ تحریک انصاف کو دیں گے, عمران خان
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔
لودھراں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور آصف زرداری ایک ہیں عوام کے معاشی قتل میں دونوں برابر کے حصہ دارہیں، انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا آغازہوچکا ہے جسے سرکس کے شیر نہیں روک سکتے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے پنجاب کا سارا پیسہ ایک سڑک پر لگا دیا، وہ نیا پاکستان کیا بنائیں گے، انہوں نے کہا نوجوان لیب ٹاپ پنجاب حکومت سے لیں گے اور ووٹ تحریک انصاف کو دیں گے ، ہم اقتدار میں آکر پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کردیں گے۔