سب کچھ ڈسٹرب کرکے آفریدی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا جاسکتا نجم سیٹھی
بھارت کی جانب سے کرکٹ نہ کھیلنے کی دھمکی کا جواب آئی سی سی کی میٹنگ میں دیں گے، چیرمین پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی
پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی ہمارا اسٹار ہے اور ان کے لیے جو ہوسکا وہ کریں گے لیکن سب کچھ ڈسٹرب کرکے آفریدی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ چیرمین پی سی بی شہریارخان، ہیڈ کوچ مکی آرتھر،اور چیف سلیکٹر کی سفارشات ہیں کہ ٹیم کوڈسٹرب نہ کریں لہٰذا اس پر عمل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کے لیے پلاننگ کی جارہی ہے اس سلسلے میں ان سے بیٹھ کر بات کرنی ہے، وہ ہمارا اسٹار ہے، اس کے لیے جو ہوسکا کریں گے لیکن سب کچھ ڈسٹرب کرکے آفریدی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔
ایک سوال کے جواب میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ 11 اکتوبر کو کیپ ٹاؤن میں آئی سی سی کی میٹنگ ہوگی اور بھارت کی جانب سے کرکٹ نہ کھیلنے کی دھمکی کا جواب اسی میٹنگ میں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہوگا۔