راولپنڈی اوراسلام آباد میں موسلادھاربارشسردی کی شدت میں اضافہ

آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 11 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات

ج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 11 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات، فوٹو:فائل

RAWALPINDI:
راولپنڈی اوراسلام آباد میں موسلادھار بارش کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔


محکمہ موسمیات کے مطابق ایبٹ آباد، مری، نتھیاگلی اورگلیات میں برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا اوریہ سلسلہ آئندہ 24گھنٹے تک جاری رہے گا جب کہ ملک کے میدانی علاقوں میں آئندہ چندروزتک بارش کا امکان نہیں۔

آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 11 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پاراچنار اور قلات میں منفی 5، گلگت منفی ایک، مری 4، اسلام آباد 7، لاہور 9 اور ملتان میں کم سے کم درجہ حرارت 10 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Load Next Story