آصف زرداری مہربانی فرماکر قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس کردیں شہبازشریف

شہبازشریف نے حکومت کے نعرے"جمہوریت بہترین انتقام ہے" کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن سے متعلق رپورٹ حکومت پاکستان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ فوٹو :فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ میں بڑے ادب اوراحترام سے کہتا ہوں کہ آصف زرداری قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس کردیں۔

الحمرا ہال لاہورمیں فنی اداروں کے طلبا میں سرٹیفکیٹ اور بلاسود قرضوں کےچیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف میرے لیڈراوربھائی ہیں، انہوں نے حکم دیا ہے کہ میں زرداری صاحب کی عزت کیا کروں، اس لئے میں بڑے ادب اوراحترام سے جناب آصف علی زرداری صاحب سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ مہربانی فرماکر قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس کردیں۔


الحمرا ہال میں ایک موقع پر "شہبازشریف قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں" کے نعرے لگے تو وزیراعلیٰ پنجاب نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ایسے نعرے جب لگتے ہیں تو ماضی میں جھانک کر بھی دیکھنا پڑتا ہے۔

شہبازشریف نے حکومت کے نعرے"جمہوریت بہترین انتقام ہے" کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن سے متعلق رپورٹ حکومت پاکستان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
Load Next Story