کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا پیج فیس بک سے ہٹا دیا گیا
"عمر میڈیا ٹی ٹی پی" کے نام سے اس صفحہ پرطالبان کے میگزین میں لکھنےاورویڈیوزایڈٹ کرنے کی آسامیوں کا اعلان کیا گیا تھا
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے ستمبر میں فیس بک پر بنائے گئے پیج کو فیس بک کی انتظامیہ نے ہٹا دیا ہے۔
طالبان نے فیس بک پر "عمر میڈیا ٹی ٹی پی" کے نام سے ایک پیج قائم کیا تھا جس پر لوگوں کو طالبان کے میگزین میں لکھنے اورویڈیوزایڈٹ کرنے کے لئے آسامیوں کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔
اس پیج پر 25 اکتوبر کو پہلی پوسٹ کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ عمر میڈیا فخر سے آن لائن آسامیوں کا اعلان کر رہا ہے، اس پیج کو 294 لوگوں نے پسند کیا۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ان کی تنظیم اس پیج کو اپنی ویب سائٹ لانچ ہونے تک وقتی طور سے استعمال کر رہی تھی۔
اس پیج پر لوگوں کو اپنی پسند کے مضمون یا پھر جہاد اور دنیا بھر میں مسلمانوں کی حالت زار پرمضامین لکھنے کی پیشکش بھی کی گئی تھی۔