مودی نے کابینہ اراکین کو سرجیکل اسٹرائیک پر بات کرنے سے روک دیا بھارتی میڈیا

پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک پر صرف مجاز افراد ہی پربات کریں، مودی کی کابینہ اراکین کو ہدایات

پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک پر صرف مجاز افراد ہی پربات کریں، مودی کی کابینہ کو ہدایات۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کرنے والے بھارت نے ثبوت تو نہ دیئے البتہ خود بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کابینہ کو سرجیکل اسٹرائیک پر بات کرنے سے منع کردیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما نے سرجیکل اسٹرائیک کا پول کھودیا

اڑی حملے کے بعد بھارتی افواج کی جانب سے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا لیکن بھارتی حکومت کو نہ صرف عالمی سطح پر بلکہ خود اپنے ملک میں اس جھوٹے دعوے پر منہ کی کھانی پڑی اور اب خود بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کابینہ کو سرجیکل اسٹرائیک پر بات کرنے سے روک دیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی فوج پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کی اہلیت نہیں رکھتی


بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی میں کابینہ کے اجلاس کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کابینہ اراکین کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک پر صرف مجاز افراد ہی پربات کریں جب کہ دیگر حکام اس معاملے پر بات کرنے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ بھارت کے ڈی جی ایم او جنرل رنبیرسنگھ نے پاکستانی علاقے میں سرجیکل اسٹرئیک اور اس کے نتیجے میں پاکستان کے بھاری نقصان کی بڑھک ماری تھی جس کو پاک افواج نے مسترد کردیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی فوج کا لائن آف کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ

Load Next Story