لسٹ غائبپھل فروش من مانی قیمتیں وصول کرنے لگے
سرکاری رٹ کی دھجیاں بکھیردیں، مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے
پھل فروشوں نے سرکاری رٹ کی دھجیاں بکھیردیں، شہر بھر میں پھل پرائس لسٹ آویزاں کیے بغیر غیرسرکاری قیمت پر فروخت کیے جارہے ہیں
ٹھیلوں اور پتھاروں پر درجہ سوم اور دوم کے پھل بھی درجہ اول کی قیمت پرفروخت ہورہے ہیں، مہنگائی کنٹرول کرنے کے تمام دعوے بیانات تک ہی محدود ہیں، شہر بھر میں پھلوں کی من مانی قیمت پر فروخت جاری ہے۔
پھل فروش منڈی کے نرخ سے 100فیصد زائد قیمت پر پھل فروخت کررہے ہیں،کم آمدن والے طبقے کے لیے پھلوں سے افطار کرنا دشوار ہوگیا ہے،شہر کے مختلف چوراہوں اور مصروف سڑکوں پر عارضی پھل بازار وجود میں آگئے ہیں جن کی سرپرستی علاقہ پولیس کررہی ہے، پھلوں کی قیمت بڑھنے کے بعد گھروں میں افطار کیلیے مکس فروٹ چاٹ بنانے کا رجحان بھی کم ہوگیا ہے،
شہریوں کی اکثریت پھل کے ٹھیلوں پر ریٹ پوچھ کر ہی آگے بڑھنے پر مجبور ہیں، دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت ہونے والی مکس فروٹ چاٹ کی قیمت بھی بڑھادی گئی ہے اور 250گرام مکس فروٹ چاٹ 40روپے سے بڑھ کر 60 روپے تک فروخت کی جارہی ہے،شہر میں چونسا آم 70سے 80روپے کلو، درجہ دوم کیلے 100روپے درجن، آڑو اور آلوچے 120روپے کلو، تربوز 30روپے، خربوزہ 50سے 60روپے کلو گرما 70روپے کلو انگور 140سے 220روپے کلو فروخت ہورہے ہیں