امریکا میں 2 کووں نے ایک لاکھ آبادی کی بجلی بند کردی
جنوب مغربی ایڈاہو میں کووں نے بجلی کے کپیسٹر بینک کو چھو لیا تھا، انکشاف
امریکا میں 2 کووں نے ایک لاکھ آبادی کی بجلی بند کردی، یہ انکشاف روکی ماؤنٹین پاور کے ترجمان نے کیا۔
واقعہ رواں سال وسط جولائی میں پیش آیا تھا جس کے دوران 3 مغربی ریاستوں کے مختلف علاقوں کی بجلی چلی گئی تھی۔
ادارے کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں ظاہر ہوا کہ 2 کووں نے جنوب مغربی ایڈاہو میں کپیسٹر بینک کو چھوا تھا جو وولٹیج کو کنٹرول کرتا ہے اس کے بعد آگ لگ گئی اور بیک اپ کے طور پر موجود ڈیوائس نے خرابی کی وجہ سے پورے سب اسٹیشن کو بند کر دیا۔
اس واقعے سے مختلف علاقوں میں 3 گھنٹے تک بجلی بند رہی تھی۔