چین اور بھارت کا رواں ماہ مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کا اعلان

فوجی مشقیں مشرقی لداخ میں ہوں گی، فروری میں بھی دونوں ممالک مشقیں کر چکے ہیں

2013 میں دونوں ممالک کے بارڈر کمانڈروں کے درمیان ہاٹ لائن قائم کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

چین اور بھارت نے رواں ماہ مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں کے بعد بھارت نے چین کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعلقات کو بہتر بنانا شروع کر دیا ہے اور رواں ماہ کے دوران مشرقی لداخ کے علاقے میں مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کا اعلان کیا ہے، اس سے قبل فروری میں بھی دونوں ممالک نے مشترکہ مشقیں کی تھیں جبکہ 2015 کے دوران چین میں بھی اسی قسم کی مشقیں منعقد کی جا چکی ہیں۔

2013 میں دونوں ممالک کے بارڈر کمانڈروں کے درمیان ہاٹ لائن قائم کرنے پر اتفاق ہوا تھا جس کا مقصد بارڈر پر ہونے والی اشتعال انگیزی کے خطرے کو کم کرنا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اس حوالے سے نریندر مودی کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اور بھارت میں چینی سفیر کے درمیان نئی دہلی میں ملاقات بھی ہوئی تھی۔
Load Next Story