گزشتہ 5 برسوں کے دوران بیرونی قرضوں میں 9 ارب 70 کروڑڈالرزکا اضافہ
یکم مارچ 2013 سے اب تک بیرونی سرکاری قرضہ میں 7 ارب 80 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ، وزارت خزانہ
لاہور:
وزارت خزانہ نے قومی اسمبلی کو تحریری طورپرآگاہ کیا ہے کہ گزشتہ 5 برسوں میں 9 ارب 70 کروڑ ڈالرز کے بیرونی قرضے لئے گئے ہیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزارت خزانہ کی جانب سے 5 برس میں لئے گئے قرضوں کے بارے پوچھے گئے سوال کا تحریری جواب پیش کیا گیا۔ جواب میں کہا گیا کہ 5 برس میں 9 ارب 70 کروڑ ڈالرز کے بیرونی قرضے لئے گئے جب کہ یکم مارچ 2013 سے اب تک بیرونی سرکاری قرضہ میں 7 ارب 80 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ بیرونی قرضے شیڈول کے مطابق 2060 تک واپس کر دیئے جائیں گے۔
جواب میں بتایا گیا کہ 5 برس میں 6 ہزار290 ارب روپے کا اندرونی قرضہ لیا گیا، اندرونی قرضہ جات کی مدت پوری ہونے کی معیاد 3 ماہ سے 20 سال ہے۔