چوہدری نثار نے ڈی جی نادرا کوخلاف ضابطہ عمارت کرائے پر لینے پر معطل کردیا
نادرا کی ہائرنگ کمیٹی نے 45 لاکھ روپے ماہانہ کرایے پر عمارت قواعد کی خلاف ورزی کرتےہوئے حاصل کی، ایف آئی اے کی رپورٹ
BANDAR SERI BEGAWAN:
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے عمارت خلاف ضابطہ 45 لاکھ روپے کرایے پر حاصل کرنے پر ڈی جی نادرا سمیت پوری ہائرنگ کمیٹی معطل کردی۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت وزارت داخلہ اسلام آباد میں نادرا بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں متعلقہ قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 45لاکھ روپے ماہانہ کرائے پر عمارت حاصل کرنے سے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹ پیش کی گئی۔
وزیرداخلہ نے معاملے میں شفافیت کے تقاضوں کو مدنظر نا رکھنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نادرا کے ڈی جی طاہر اکرام سمیت پوری ہائرنگ کمیٹی کو معطل کر دیا.