پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کیلیے دعاگو ہوں فواد خان

کشیدگی کے برعکس ہم مل جل کر زیادہ پر امن ماحول میں رہ سکتے ہیں، پاکستانی اداکار

کشیدگی کے برعکس ہم مل جل کر زیادہ پر امن ماحول میں رہ سکتے ہیں، پاکستانی اداکار، فوٹو؛ فائل

KARACHI:
بھارت میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان نے ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد پہلی بار خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ باپ ہونے کی حیثیت سے دونوں ملکوں کے درمیان امن کے لیے دعا گو ہوں۔

گزشتہ دنوں ہندو انتہا پسندوں نے پاکستانی فنکاروں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی دھمکیاں دی تھیں اور یہی نہیں پاکستانی فنکاروں فواد خان اور ماہرہ خان کی فلموں کی نمائش روکنے کا بھی مطالبہ کیا گیا جب کہ ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد کئی فنکاروں اور ٹیکنیشنز نے بھارت چھوڑنے کو ترجیح دی تھی لیکن اب اس سارے معاملے پر پاکستانی چارمنگ ہیرو نے پہلی بار لب کشائی کی ہے۔


پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے بچوں کے بارے میں سوچنا ہے جو کہ ہمارا مستقبل ہیں اور ایک باپ ہونے کے ناطے دونوں ملکوں کے درمیان امن کے لیے دعا گو ہوں جب کہ کشیدگی کے برعکس ہم مل جل کر زیادہ پر امن ماحول میں رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر سے اپنے پرستاروں کا مشکل وقت میں ساتھ دینے پرشکر گزار ہوں جب کہ گزشتہ دنوں کے افسوس ناک واقعات پر پہلی مرتبہ بات کررہا ہوں لہٰذا اس سے قبل مجھ سے منسوب کیا گیا بیان میرا نہیں تھا۔

واضح رہے کہ ہندو انتہا پسندوں اور متعصب اداکاروں نے سب سے زیادہ شہرت حاصل کرنے والے چارمنگ ہیرو فواد خان اور ماہرہ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

Load Next Story