ناسا کا اسپیس سینٹر بھی میتھیو طوفان کی زد میں آگیا

کینیڈی اسپیس سینٹر کی چھت گر گئی تاہم راکٹ، اسپیس شپ اور انتہائی اہم آلات محفوظ رہے، ناسا

کینیڈی اسپیس سینٹر کی چھت گر گئی تاہم راکٹ، اسپیس شپ اور انتہائی اہم آلات محفوظ رہے، ناسا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
میتھیو طوفان فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرا گیا جب کہ طوفان نے ساحلی آبادی کو نقصان پہنچانے کے بعد ناسا کے اسپیس سینٹر کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میتھیو طوفان نے ہیٹی میں تباہی مچانے کے بعد امریکی ریاست فلوریڈا کا رخ کرلیا جہاں ناسا کے مطابق کیپ کیناورل کے مقام پر طوفان نے ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹرکو شدید نقصان پہنچایا تاہم راکٹ، اسپیس شپ اور انتہائی اہم آلات اسی عمارت میں موجود ہیں جو کہ محفوظ رہے۔ طوفان کے ساتھ کیپ کیناورل میں 8 سے 12 انچ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔




ناسا کی ویب سائٹ کے مطابق میتھیو طوفان کے باعث کینیڈی اسپیس سینٹر کی چھت گر گئی جب کہ بجلی اور پانی کی سہولیات بھی معطل ہوگئیں اور کینیڈی اسپیس سینٹر میں موجود 116 افراد پر مشمل عملہ روانہ ہوگیا ہے جسے طوفان تھمنے کے بعد دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ 172 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہوائیں جمعہ کی رات گئے تک چلتی رہیں گی۔
Load Next Story