اگراستعفے دیئے تو پورے سیاسی عمل سے ہی باہر آجائیں گے فاروق ستار
وزیراعظم اور وزرا گرمجوشی سے ہاتھ نہ ملائیں بلکہ کچھ کرکے بھی دکھائیں، سربراہ ایم کیوایم پاکستان
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہےکہ ہم اپنی ضرورت پراستعفے دیں گے اور پورے سیاسی عمل سے باہر آجائیں گے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کارکنوں کی گرفتاریوں پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 22 اگست کی گفتگو کو رد کرنے والوں کو گرفتار کیا جارہا ہے جب کہ گلفراز خٹک پرالزام ہے کہ وہ اشتعال انگیز تقریر کرتے ہیں تاہم وہ ایم کیوایم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا استعفے دینے کا آپشن کھلا ہے اور ایم کیو ایم پاکستان اپنی ضرورت پراستعفے دے گی، اگراستعفے دیئے تو پورے سیاسی عمل سے ہی باہر آجائیں گے اور مہاجروں کا مستقبل اللہ کے سپرد کردیں گے۔
فاروق ستارنے وزیراعظم نوازشریف ، وزیرداخلہ چوہدری نثار اور وزیراطلاعات پرویز رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف گرمجوشی سے ہاتھ نہ ملائیں بلکہ کچھ کرکے بھی دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ 22 اگست کی ایف آئی آرمیں نامزد مجھے اور دیگر اراکین رابطہ کمیٹی کو بھی گرفتار کیا جائے جب کہ وقت اور جگہ بتائی جائے، ایف آئی آرمیں نامزد لوگوں کو لے کر پیش ہوتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ایک کے بجائے ہم سب کوایک ساتھ گرفتارکیا جائے، ہم سندھ ہائی کورٹ کے احاطے میں گرفتاری پیش کرنے کے لیے تیار ہیں، یہ نہ ہوکہ مجھے گھریا کسی اورجگہ سے گرفتارکیا جائے۔