اسٹیڈیم میں سیکیورٹی مشقیں دیکھ کر حیران رہ گیا انگلش کپتان
چھاتہ برداروں نے فرضی مہمان کرکٹرز کو گراؤنڈ سے بچا کر باہر لے جانے کا عملی مظاہرہ کیا
انگلش ون ڈے کپتان جوز بٹلر گزشتہ دنوں شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں ہونے والی سیکیورٹی مشقیں دیکھ کر دنگ رہ گئے، چھاتہ برداروں کو گراؤنڈ میں اتارا گیا، جنہوں نے فرضی مہمان کرکٹرز کو گراؤنڈ سے بچا کر باہر لے جانے کا عملی مظاہرہ کیا۔
بٹلر نے اس پر کہا کہ میں نے ہوٹل واپس جا کر ان مشقوں کی خبر دیکھی جو ہماری آنکھیں کھول دینے کیلیے کافی تھی، ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ حقیقت میں ایسا کچھ ہو، یہ سب کچھ ہمارے لیے حیران کن تھا لیکن یہاں سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے ایسا کرنا پڑا۔